غزہ میں مصر کیخلاف احتجاجی مظاہرے

مصر کیطرف سے حماس کی فوجی شاخ عزت الدین القاسم بریگیڈز کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

207603
غزہ میں مصر کیخلاف احتجاجی مظاہرے

غزہ میں مصر کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ مصر کیطرف سے حماس کی فوجی شاخ عزت الدین القاسم بریگیڈز کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ حماس کی اپیل پر غز ہ کے جیبلیے مہاجر کیمپ کی گلیوں میں جمع ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پر یہ تحریر کندہ تھی " قاسم مزاحمت کا نام ہے ،قاسم امت کا وقار ہے، دہشت گرد تنظیم نہیں ہے ،ہم سب قاسم ہیں اب انکھیں کھول لو مصر "۔حماس کے رکن مشیر المصر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر ی عدالت کا فیصلہ تاریخ کیخلاف انقلاب کی نمائندگی کرتا ہے ۔یہ فیصلہ فلسطینی دعوے اور مزاحمت کی حمایت کرنے والی مصری عوام کے ضمیر کی آواز نہیں ہے ۔یہ فیصلہ مصر کی ناکامی اور سلامتی کے معاملے میں اس کے عاجز پن پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ۔یہ فیصلہ فلسطینی دعوے اور غزہ کے مسئلے میں مصرکے تاریخی کردار کو نقصان پہنچائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں