دارفور میں روسی النسل 2 پائلٹ اغوا

اقوام متحدہ ۔ افریقہ یونین کی مشترکہ امن فورس میں کام کرنے والے روسی النسل 2 پائلٹوں کو دارفور کے مرکزی علاقے زالنجی میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا

207626
دارفور میں روسی النسل 2 پائلٹ اغوا

اقوام متحدہ ۔ افریقہ یونین کی مشترکہ امن فورس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں روسی النسل 2 پائلٹوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

دارفور کے علاقے میں اقوام متحدہ ۔ افریقہ یونین کی مشترکہ امن فورس کے ترجمان اشرف عیسٰی نے کہا ہے کہ" اقوام متحدہ ۔ افریقہ یونین کی مشترکہ امن فورسز کے ساتھ ایگریمنٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز کمپنی میں کام کرنے والے روسی النسل 2 پائلٹوں کو دارفور کے مرکزی علاقے زالنجی میں نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
عیسٰی نے مغویوں کی سکیورٹی کے لئے مزید معلومات فراہم کرنے سے پرہیز کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم موضوع سے متعلق سوڈانی حکام کے ساتھ منظم شکل میں کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دارفور میں لوٹ مار، قتل اور اغوا برائے تاوان کے واقعات کثرت سے پیش آ تے رہتے ہیں۔
علاقے میں سال 2008 سے متعین اقوام متحدہ ۔ افریقہ یونین کی مشترکہ امن فورس مختلف قومیتوں کے 20 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں