نابلوس میں فلسطینیوں کی عمارتیں منہدم

اسرائیلی فوجیوں نے نابلوس میں فلسطینیوں کی زیر ملکیت بعض عمارتوں کو بلدوزروں سے منہدم کر دیا

206456
نابلوس میں فلسطینیوں کی عمارتیں منہدم

اسرائیلی فوجیوں نے نابلوس میں فلسطینیوں کی زیر ملکیت بعض عمارتوں کو بلدوزروں سے منہدم کر دیا ہے۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے کے یہودی رہائشیوں کی فائل کے ذمہ دار گاسان ڈگلس نے اپ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی بلڈوزروں کے ساتھ نابلوس کے علاقے کسری میں داخل ہوئے اور سی زون میں واقع فلسطینیوں کے مکانات اور کاروباری عمارتوں کو بلااجازت ہونے کی وجہ سے منہدم کرنا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے درمیان 13 ستمبر 1993 کو طے پانے والے اوسلو سمجھوتے کے مطابق اے، بی اور سی زون کی شکل میں تین حصوں میں تقسیم کئے جانے والے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیل کے زیر قبضہ سی زون میں اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے مکانات کو بلا اجازت ہونے کی وجہ سے منہدم کر رہی ہے اور نئی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے رہی۔
دریائے اردن کا اے زون فلسطینی انتظامیہ کے زیر کنٹرول ہے ، بی زون اسرائیل اور جزوی طور پر فلسطینیوں کے زیر کنٹرول ہے جبکہ سی زون مکمل طور پر اسرائیل کے زیر قبضہ ہے اور یوں دریائے اردن کے مغربی کنارے کا تقریباً 40 فیصد اسرائیل کے زیر قبضہ ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشنوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حالیہ آپریشنوں میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 12 کو حراست میں لے لیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں