مذاکرات کا اگلا راونڈ استنبول میں شروع ہو رہا ہے

مذاکرات کے موضوعات پیچیدہ ہونے کی وجہ سے مختصر وقت میں ان سے نتائج حاصل کرنا مشکل ہے تاہم دو نوں فریق سنجیدگی سے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں

196862
مذاکرات کا اگلا راونڈ استنبول میں شروع ہو رہا ہے

جوہری مذاکرات کا اگلا راونڈ استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس آراقچی نے سوٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں امریکہ اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ کئے گئے جوہری مذاکرات کے بارے میں ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات تعمیری رہے ہیں۔
عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے موضوعات پیچیدہ ہونے کی وجہ سے مختصر وقت میں ان سے نتائج حاصل کرنا مشکل ہے تاہم دو نوں فریق سنجیدگی سے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوںن ے کہا کہ مذاکرات میں اب بنیادی موضوعات نہیں بلکہ ان کی تفصیلات پر بات چیت کی جا رہی ہے اور ہم نے یورینئیم کی افزودگی اور پابندیوں کے خاتمے جیسے پیچیدہ مسائل کی تفصیلات پر بات کرنا شروع کر دیا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا راونڈ استنبول میں منعقد ہو گا اور ایران ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ 29 جنوری کو استنبول میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں