مصر: مبارک برادران کی رہائی کا حکم

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں صاحبزادوں علاء اور جمال مبارک کی رہائی کا حکم دیا ہے

195456
مصر: مبارک برادران کی رہائی کا حکم

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں صاحبزادوں علاء اور جمال مبارک کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
البتہ عدالتی ذرائع کے مطابق، ان دونوں کو اس حکم کے باوجود رہائی نہیں ملے گی جب تک کہ وکیل استغاثہ ان کے خلاف دوسرے مقدمات کا جائزہ نہیں لے لیتے۔
ان بھائیوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ انھیں رہائی مل سکتی ہے کیونکہ ان کے خلاف کسی اور مقدمے کی سماعت موجود نہیں ہے۔
مبارک بردران کو اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکے ایک الگ مقدمے کا سامنا ہے۔
قاہرہ کی اعلیٰ عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں ان کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں قائم مقدمہ بھی ختم کردیا تھا اور اس وقت ان کے خلاف کسی عدالت میں ایسا کوئی مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے جو ان کی رہائی میں حائل ہوسکے۔
قاہرہ کی فوجداری عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ دونوں بھائی پہلے ہی مقدمے کی سماعت سے قبل زیادہ سے زیادہ اٹھارہ ماہ کا عرصہ حراست میں گزار چکے ہیں اس لیے انھیں ان کے خلاف بد عنوانی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی صورت میں بھی زیرحراست نہیں رکھا جاسکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں