جنوبی اسرائیل: فلسطینیوں کا مظاہرہ متعدد نوجوان گرفتار

جنوبی اسرائیل کے علاقے راخط میں پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے دوران پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ چھ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

191044
جنوبی اسرائیل:  فلسطینیوں کا مظاہرہ متعدد نوجوان گرفتار

جنوبی اسرائیل کے علاقے راخط میں پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔
اس واقعے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ چھ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یہ جھڑپ درحقیقت گزشتہ اتوار کے روز ہلاک ہونے والے فلسطینی نوجوان سامی ضیادین کی تدفین کے بعد رونما ہوئی ۔
اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کرتےہوئے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔
یاد رہے کہ ضیا دین کوگزشتہ اتوار کے روز اسرائیلی پولیس کی طرف سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں