صدر محمود عباس بارہ جنوری کو ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

فلسطین کے صدر محمود عباس صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر 12 جنوری بروز سوموار ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ صدر محمود عباس کا یہ دورہ دو دن جاری رہے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان صدارتی محل میں صدر عباس کا سرکاری طور پر استقبال کریں گے

180635
صدر محمود عباس بارہ جنوری  کو ترکی  کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

محمود عباسترکی تشریف لا رہے ہیں۔
فلسطین کے صدر محمود عباس صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر 12 جنوری بروز سوموار ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔
صدر محمود عباس کا یہ دورہ دو دن جاری رہے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان صدارتی محل میں صدر عباس کا سرکاری طور پر استقبال کریں گے۔
تا 13 جنوری ترکی کا سرکاری دورہ سر انجام دیں گے۔
صدر محمود عباس کے دورے کےدوران دو طرفہ تعلقات پر غور کیا جائیگا، اس دائرہ کار میں فلسطین کو فراہم امداد ی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائیگا، اسرائیل ۔ فلسطین تنازعے کے حوالے سے تازہ پیش رفت سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
غزہ جہاں پر گزشتہ سال کے دوران دو ہزار فلسطینی اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا تھا ترکی غزہ کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گا کا موضوع بھی اس ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
ترکی اس سلسلے میں پہلے ہی سے اپنے بجٹ میں فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر کی رقم مختص کرچکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں