عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف جدو جہد جاری

عراق میں دولتِ اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے سامارہ کو اپنے محاصرے میں لینے اور فوج کے ساتھ بڑے پیمانے پر جھڑپیں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا متحدہ امریکہ میں ری پلکین پارٹی کے ایری زونا کے سینٹر جان میکن نے اوباما انتظامیہ پر دولتِ اسلامیہ کے خلاف جدو جہد کے بارے میں شدید تنقید کی ہے

178745
عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف جدو جہد جاری

عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جدو جہد کا سلسلہ جاری ہے۔
عراق میں دولتِ اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے سامارہ کو اپنے محاصرے میں لینے اور فوج کے ساتھ بڑے پیمانے پر جھڑپیں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
دریں اثنا متحدہ امریکہ میں ری پلکین پارٹی کے ایری زونا کے سینٹر جان میکن نے اوباما انتظامیہ پر دولتِ اسلامیہ کے خلاف جدو جہد کے بارے میں شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے شام میں نو فلائی زون قائم نہ کرنے پر اوباما انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ انتظامیہ کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کو گھریا تنگ کرنے کے بارے میں جو بیان دیا تھا اس کے باوجود دولتِ اسلامیہ کوبانی میں اپنی گرفت جاری رکھے ہوئے ہے.
عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ساتھ جھڑپوں اور ایک خود کش حملے میں عراقی فوج اور حکومت کی حامی ملیشیاؤں کے کم از کم 23 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاکتیں مغربی صوبے الانبار میں ہوئی ہیں جہاں حالیہ چند ہفتوں کے دوران دولتِ اسلامیہ کی پیش قدمی اور کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی محکمۂ دفاع 'پینٹاگون' کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے جنگجووں کے مسلسل حملوں کے باوجود 'الاسد' نامی فوجی چھاؤنی میں گزشتہ سال دسمبر سے 320 امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں جو عراقی فوجی دستوں کو شدت پسندوں سے مقابلے کی تیاریوں میں معاونت اور مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں