مرسی کے خلاف مقدمے کی سماعت اکیس اپریل کو ہوگی

مصر کی ایک فوجداری عدالت نے برطرف صدر ڈاکٹر محمدمرسی سمیت پندرہ ساتھیوں کے خلاف دس مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے کا فیصلہ سنانے کے لیے اکیس اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے

178746
مرسی کے خلاف مقدمے کی سماعت اکیس اپریل کو ہوگی

مصر کی ایک فوجداری عدالت نے برطرف صدر ڈاکٹر محمدمرسی سمیت پندرہ ساتھیوں کے خلاف دس مظاہرین کی ہلاکتوں کے مقدمے کا فیصلہ سنانے کے لیے اکیس اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ڈاکٹر مرسی کے خلاف کسی مقدمے کا یہ پہلا فیصلہ ہو گا۔
باور رہے کہ مرسی سمیت اخوان المسلمین کے رہنماوں کے خلاف مظاہرین کی ہلاکتوں ،تشدد کو ہوا دینے ،جیل سے فرار اور جاسوسی کے الزامات کے تحت مختلف مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مرسی نے اپنے دور اقتدار کے دوران ایک فرمان کے ذریعے بہت سے اختیارات خود حاصل کرلیے تھے۔ان کے اس اقدام کے خلاف مصریوں نے صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کیا تھا اور اس دوران ان کی اخوان کے حامیوں کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں۔
مظاہرین کی ہلاکتوں کے الزام میں ڈاکٹر مرسی کے علاوہ اخوان المسلمین کے مرکزی قائدین محمد البلتاجی اور عصام العریان کو بھی اس مقدمے کا سامنا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں