فلسطین دوبارہ اقوام متحدہ کی طرف رجوع کرے گا

اگر ہماری قرار داد کو دوبارہ رد کیا جاتا ہے تو ہم تیسری حتٰی چوتھی دفعہ بھی اسے پیش کریں گے: محمود عباس

171414
فلسطین دوبارہ اقوام متحدہ کی طرف رجوع کرے گا

حکومتی اسٹیٹس کے حصول کے لئے اقوام متحدہ سے منفی جواب لینے کے بعد فلسطین نے حوصلہ نہیں ہارا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دوبارہ سے قرارداد پیش کرنے کے لئے اردن کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عباس نے کہا ہے کہ اگر ہماری قرار داد کو دوبارہ رد کیا جاتا ہے تو ہم تیسری حتٰی چوتھی دفعہ بھی اسے پیش کریں گے۔
اردن سلامتی کونسل کا عبوری رکن ہے اور اس نے اسرائیل کے 1967 کی سرحدوں کی طرف ہٹنے اور مشرقی بیت المقدس والی آزاد فلسطینی حکومت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی تھی۔
تاہم امریکہ کی طرف سے اس قرارداد کو ویٹو کرنے کا پہلے سے اعلان کیا جا چکا تھا نتیجتاً قرارداد پاس نہیں ہو سکی۔
رائے شماری میں آٹھ ممالک نے قرارداد کے حق میں اور امریکہ اور آسٹریلیا نے قرارداد کی نفی میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں