مصری فوح کی سینا میں فوجی کاروائی جاری

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی سینا میں "انصار بیت المقدس " تنظیم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور 11 موٹر سائیکلوں کوتباہ کردیا ہے

170501
مصری فوح کی سینا میں فوجی کاروائی جاری

مصری فوح نے سینا میں اپنی فوجی کاروائی کو جاری رکھا ہوا ہے۔
مصر کی سیکورٹی فورسز نے شمالی سینا مین جاری فروجی آپریشن کے دوران سات افراد کو ہلاک اور 15 کو حراست میں لے لیا ہے۔
محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی سینا میں "انصار بیت المقدس " تنظیم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور 11 موٹر سائیکلوں کوتباہ کردیا ہے ۔
مصر کے شمال مشرق میں سینا کے علاقے میں اپنی کاروائیوں میں مصروف سلفی نواز انصا ر بیت المقدس نامی تنظیم کو چودہ اپریل 2014 کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں