تیونس: السبسی صدر منتخب ہو گئے

ندا تیونس پارٹی کے امیدوار الباجی قائد السبسی 55.68 ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب ہو گئے ہیں

165727
تیونس: السبسی صدر منتخب ہو گئے

تیونس کے انتخابات کے دوسرے راونڈ کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔
غیر جانبدار ہائی الیکشن کمیشن کے سربراہ شفیق سرسار نے صدارتی انتخابات سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا تیونس پارٹی کے امیدوار الباجی قائد السبسی 55.68 ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد منصف المرزوقی 44.32 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
السبسی 31 دسمبر بروز بدھ کو پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں مرزوقی سے صدارتی اختیارات حاصل کریں گے اور حلف اٹھائیں گے۔
سرکاری طور پر سبسی 14 جنوری کو عہدہ صدارت پر بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ تیونس میں صدارتی انتخابات کا دوسرا راونڈ 21 دسمبر بروز اتوار منعقد ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں