لیبیا: متحارب گروہوں میں جھڑپیں جاری،بائیس فوجی ہلاک

لیبیا کے مشرقی شہر سرت میں اسلامی جنگجوؤں پر مشتمل فجر ال لیبیا نے سرکاری فوج پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 22فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

160786
لیبیا: متحارب گروہوں میں  جھڑپیں جاری،بائیس فوجی ہلاک

لیبیا کے مشرقی شہر سرت میں اسلامی جنگجوؤں پر مشتمل فجر ال لیبیا نے سرکاری فوج پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 22فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی جنگجوؤں کی سرکاری فوج اور اس کے حامی گروہوں کے ساتھ پہلے ہی مشرقی شہر بن غازی میں خونریز جھڑپ جاری ہے اور اب انھوں نے سرت میں ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔
اس شہر میں ہلاکتوں سے قبل السدرہ کی بندرگاہ پر جھڑپوں کے دوران ایک راکٹ تیل کے ایک ٹینکر پر آگرا جس سے ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔
فجر ال لیبیا کی اس علاقے کی جانب پیش قدمی کے بعد السدرہ اور راس النوف کی بندر گاہوں کو بند کیا جاچکا ہے۔
فجر ال لیبیا دارالحکومت طرابلس میں قائم اسلام پسندوں کی حکومت کی ماتحت ہے جبکہ ان بندرگاہوں پر طبرق میں قائم وزیراعظم عبداللہ الثنی کی حکومت کی حامی فوج کا کنٹرول تھا۔
بتایا گیاہے کہ السدرہ کے مغرب میں واقع علاقے بنی جواد میں متحارب گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں اور اس علاقے میں لڑائی کے نتیجے میں لیبیا کی خام تیل کی یومیہ پیداوار کم ہوکر تین لاکھ باون ہزار بیرل رہ گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں