اسرائیل کا غزہ پر حملہ

فلسطین کے ماہی گیرو ں کی کشتی پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے

152490
اسرائیل کا غزہ پر حملہ

اسرائیل نے غزہ پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
فلسطین کے ماہی گیرو ں کی کشتی پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دریں اثنا اس سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں ایک مہاجر کیمپ میں چھاپے اور گرفتاری کی کارروائی کے دوارن ایک فلسطیینی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قلندریا کے مہاجر کیمپ میں رہنے والے، اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کررہے تھے کہ فوج کی طرف سے چلائی جانے والی گولی اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ایک 20 سالہ لڑکے کو لگی۔
اسرائیل اور فلسطین میں گزشتہ چند ماہ کے دوارن تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینیوں کی طرف سے کیے گئے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 13 فلسطینی بھی اور کئی حملہ آوار بھی مارے گئے۔
گزشتہ ہفتے ایک فلسطینی وزیر مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی سرحدی پولیس کے ساتھ ایک جھگڑے میں ہلاک ہو گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں