حماس دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج

یورپی دیوان عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا

151488
حماس دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج

یورپی دیوان عدالت نے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔۔۔
دیوان عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں داخل کرنے کی ضرورت کا انحصار تحقیق اور تصدیق شدہ حقیقی عوامل کی جگہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے دعووں پر ہونے کی وجہ سے حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں داخل کرنے کی کاروائی غیر قانونی ہے۔
عدالت نے حماس کے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ہونے کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے عائد حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے جیسی پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں