جنوبی سوڈان میں 7 لاکھ 50 ہزار بچے بے گھر

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں تشدد کے واقعات کی وجہ سے 7 لاکھ 50 ہزار بچے بے گھر ہو گئے ہیں

148303
جنوبی سوڈان میں 7 لاکھ 50 ہزار بچے بے گھر

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں تشدد کے واقعات کی وجہ سے 7 لاکھ 50 ہزار بچے بے گھر ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے بچوں میں سے 3 لاکھ 20 ہزار بچے ہمسایہ ممالک میں مہاجر کی شکل میں رہ رہے ہیں۔
تقریباً 4 لاکھ بچوں کی تعلیمی زندگی ختم ہو گئی ہے اور 12 ہزار بچوں کو مسلح گروپوں کی طرف سے "بچہ فوجی" کے طور پر استعمال کیا جا رہاہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2015 میں جنوبی سوڈان کو اپنی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 166 ملین ڈالر کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں صدر سلوی کیر مایارڈٹ کی طرف سے 16 دسمبر 2013 کو معزول کئے جانے والے نائب صدر ریک ماچار پر حکومت پر حملے کے الزام کے بعد سے فوج اور ماچار کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں