بحرین میں نئی حکومت قائم ہو گئی

میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اپنے کام کو دفتری ماحول میں نہیں بلکہ اس کی فیلڈ میں کرنے کی کوشش کریں: شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ

140460
بحرین میں نئی حکومت قائم ہو گئی

بحرین میں عام انتخابات کے بعد نئی حکومت قائم ہو گئی ہے۔
خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی زیر قیادت قائم ہونے والی نئی حکومت نے حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیاہے۔
شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ نے حکومت بننے کے بعد منعقدہ پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "آپ آئنی سال میں پُر وقار اور محفوظ زندگی کے لئے کام کریں گے۔حقائق سے زیادہ قریب ہونے کے لئے میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اپنے کام کو دفتری ماحول میں نہیں بلکہ اس کی فیلڈ میں کرنے کی کوشش کریں"۔
خلیفہ نے شائع کردہ شاہی فرمان کے ذریعے مجلس شوریٰ کے لئے 40 نائبوں کا تعین کیا۔
بحرین میں دو مختلف اسمبلیاں ہیں ، ان میں سے مجلس شوریٰ کے اراکین کا انتخاب شاہ کی طرف سے ہوتا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا انتخاب رائے شماری سے ہوتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اختیارات مجلس شوریٰ کے مقابلے میں محدود ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں 29 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں 40 نشستوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے اراکین کا انتخاب ہو گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں