مصر: فوجی حکومت مخالف مظاہروں کی اپیل

مصر میں اخوان المسلمین اور سلفی مسلک کی جماعتوں کی جانب سے آج سے فوجی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے

208468
مصر: فوجی حکومت مخالف مظاہروں کی اپیل

مصر میں اخوان المسلمین اور سلفی مسلک کی جماعتوں کی جانب سے آج سے فوجی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصری فوج نے بھی مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
مصری پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے المنیا شہر میں بدنظمی پھیلانے کے لیے اخوان المسلمین کی ایک سازش ناکام بنا دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابو قرصاص شہر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کرکئی اخوانی عناصر کو حراست میں لیا ہے جو آج ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران فوجی وردیوں میں ملبوس افراد کے ذریعے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں