اسرائیلی پارلیمنٹ میں متنازعہ  قانون پر ایک ہفتہ کی تاخیر

منقسم کابینہ نے اتوار کے روز اِس اقدام کے حق میں فیصلہ دیاتھا تاہم، قانونی درجہ حاصل کرنے کے لیے اس بل کو اس ہفتے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جانا تھا جسے اب ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے

205053
اسرائیلی پارلیمنٹ میں متنازعہ  قانون پر ایک ہفتہ کی تاخیر

اسرائیل میں متنازعہ قانون سازی کے عمل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے
اس سے قبل اسرائیلی کابینہ نے متنازعہ قانون سازی پر مبنی اِ س تجویز کی منظوری دے دی تھی ۔
منقسم کابینہ نے اتوار کے روز اِس اقدام کے حق میں فیصلہ دیاتھا تاہم، قانونی درجہ حاصل کرنے کے لیے اس بل کو اس ہفتے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جانا تھا جسے اب ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
بِل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہودی شناخت اور یہودی قانون تشکیل دینے کے حق کو تسلیم کیا جائے، جب کہ بحیثیت سرکاری زبان، عربی کا درجہ ختم کیا جائے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں، اسرائیل کے جمہوری تشخص کو دھچکا پہنچے گا، جہاں عرب آبادی کا تقریباً 20 فی صد رہتا ہے۔ اُنھوں نے اِس قانون سازی کی شدید مخالفت کی ہے جب کہ وزیر اعظم بنیا مین نتان یاہو ایسے اقدام کے حق میں ہیں۔
وزیر اعظم بنیا مین نتان یاہو نے کہا ہے کہ ایسا اقدام کرنے سےتمام اسرائیلی شہریوں کے بنیادی حقوق سربلند ہوں گے۔تاہم اس قانون سے صرف یہودیوں کو ہی رائے خود ارادیت کا حق حاصل ہوگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں