موصل پر داعش کے کنٹرول کی تحقیقات

عراقی پارلیمنٹ نے موصل کے داعش کے قبضے میں جانے کی وجوہات کی تحقیق کے لئے کمیشن قائم کر دیا

192133
موصل پر داعش کے کنٹرول کی تحقیقات

عراقی پارلیمنٹ نے موصل کے داعش کے قبضے میں جانے کی وجوہات کی تحقیق کے لئے کمیشن قائم کیا ہے۔

اسمبلی کے رپورٹر نیازی معمار اولو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "پارلیمنٹ موصل کے دہشت گرد گروپوں اور داعش کے قبضے میں جانے کے موضوع پر معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے"۔
معمار اولو نے کہا کہ دفاعی اور سکیورٹی کمیٹی کے اراکین اور موصل کے اسمبلی ممبران پر مشتمل ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے جو موصل کی مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں ، سکیورٹی کے اہلکاروں اور سیاسی شخصیات کو ملزم ٹھہرانے والی دستاویز ات، دلائل اور موصل کے بلا مزاحمت ہتھیار پھینکنے اور سکیورٹی فورسز کے اچانک پیچھے ہٹنے جیسے موضوعات کی تحقیق کرے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں درپیش سیاسی کھینچا تانی اور حکومت بننے کے دوران پیش آنے والے حالات نے کمیشن کے قیام کو 5 ماہ تک معطل کئے رکھا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں