داعش کے خلاف تازہ حملے ،اٹھارہ دہشت گرد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں بیجی شہر میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں پرحملہ کیا گیا جس میں کم ازکم 18دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے

187792
داعش کے خلاف  تازہ حملے ،اٹھارہ دہشت گرد ہلاک

برطانیہ نے پہلی مرتبہ عراق میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کیلیے ڈرون حملہ کیا ہے۔

حکام نے بتایاکہ یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بیجی شہر میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں پر کیا گیا اور اِس حملے میں کم ازکم 18دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔برطانوی وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیاکہ عراق میں برطانوی ڈرون طیارے حملوں کے علاوہ جاسوسی اور نگرانی کاعمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عراق میں امریکی جنگی مشن کے خاتمے کے بعد امریکا کے 50 فوجیوں پر مشتمل دستہ الانبار صوبے کے شہرحدیثہ کے قریب واقع الاسد ایئربیس پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب امریکہ نے عراق میں فضائی حملے میں داعش کے کمانڈر ابوبکر البغدادی کے ہلاک یازخمی ہونے کی تصدیق ابھی تک نہیں کی۔ شام کے شہرکوبانی کے کچھ شمال حصوںپر کردفورسز نے داعش کوپسپا کرکے قبضہ کرلیا ہے۔ کوبانی میں داعش کے جنگجوؤں اوراتحادی افواج میں شدید لڑائی جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں