شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ کے ٹیلی فونک مذاکرات

بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور کہا گیا ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے سب کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے علاقے کے امن کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ ات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا

186210
شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ کے ٹیلی فونک مذاکرات

اردن کے شاہ عبداللہ نے فرانس کے صدر فرانسواں اولینڈ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
صدر اولینڈ نے کل شاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کرتے ہوئے علاقے کی صورت ِ حال پر بات چیت کی۔
بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور کہا گیا ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے سب کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے علاقے کے امن کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔
بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا اور فلسطین کے مسئلے کو علاقے میں دو مملکتوں ہی کی موجودگی سے حل کیے جانے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کرنے والے دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں اشتعال انگیزی سے باز آنے کی بھی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بات چیت میں شامی پناہ گزینوں کی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا ۔ فرانس کے صدر اولینڈ نے اس موقع اردن کی جانب سے شامی پنا گزینوں کو پناہ دینے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں