اسرائیلی پولیس کےکارنامے، دو فوٹو گرافر زخمی

اسرائیلی پولیس نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے دو فوٹو گرافروں کوبغیر کسی تنبیہ کے ربڑ کی گولیاں مار کر زخمی کر دیا

173151
اسرائیلی پولیس کےکارنامے، دو فوٹو گرافر زخمی

اسرائیلی پولیس نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے دو فوٹو گرافروں کو ربڑ کی گولیاں مار کر زخمی کر دیا ۔
یہ فوٹو گرافر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک چودہ سالہ کمسن لڑکے کے جنازے کے بعد دریائے اردن کے قصبے سِلواد میں ایک مظاہرے کی کوریج پر مامور تھے کہ ربڑ کی ایک گولی فوٹو گرافر مجدی ممد کے بازو پر آ لگی ۔
محمد کا کہنا تھا کہ پولیس نے گولی چلانے سے پہلے کسی قسم کی تنبیہہ نہیں دی ۔
پولیس کی گولی کا دوسرا ہدف ایک سوئس فوٹو گرافر لازار سیمی نوف تھے جن کی انگلی زخمی اور کیمرہ ٹو ٹ گیا ۔
سیمی نوف نے اس واقعے کے بعد پولیس سے جواب طلبی کی لیکن انہوں نے ان کا سوال مسکراتے ہوئے ٹال دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں