الانبار: داعش کے ٹھکانوں پر حملے دس جنگجو ہلاک

عراقی صوبے الانبار میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں میں داعش کے دس عسکریت پسند ہلاک ہو گئے

155942
الانبار: داعش کے ٹھکانوں پر حملے دس جنگجو ہلاک

عراقی صوبے الانبار میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں میں داعش کے دس عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔
داعش کے عسکریت پسندوں نے صلاح الدین شہر کے گورنر کی رہائش گاہ کو بم سے اڑا دیا لیکن خوش قسمتی سے گھر خالی تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی قیادت میں مسلح گروہوں کے گزشتہ جون کے مہینے میں موصل سمیت متعدد علاقوں کو قبضے میں لینے کے بعد فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں امریکہ کی زیر قیادت عالمی قوتیں بھی داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں