ایران میں طیارہ گر کر تباہ

تہران سے زاہدان جانے والے سکیورٹی فورسز کے ٹربو کمانڈر ٹائپ طیارے کے گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

153779
ایران میں طیارہ گر کر تباہ

تہران سے زاہدان جانے والے سکیورٹی فورسز کے ٹربو کمانڈر ٹائپ طیارے کے گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ا یجنسی اِرنا کی خبر کے مطابق طیارے میں صوبہ زاہدان کے علاقے سیراوان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے حملے کا جائزہ لینے والی ٹیم موجود تھی۔
طیارہ زاہدان کی تحصیل کُرین کے جوار میں گرا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور طیارے کے عملے کے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
طیارہ گرنے کی وجہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں