صدر عباس امن کے حامی ہیں:صبیح

عر ب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی کے امور فلسطین سے وابستہ نائب افسر محمد صبیح نے کہا ہے کہ امریکہ کا جناب عباس کے خلاف بیان مایوس کن ہے

144756
صدر عباس امن کے حامی ہیں:صبیح

عرب لیگ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے۔
عر ب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی  کے امور فلسطین سے وابستہ نائب افسر محمد صبیح نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے بیان پر مایوسی ہوئی ہے ۔
صبیح نے کہا کہ جناب عباس امن کے حامی ہیں جنہوں نے اپنے خطاب میں امن اور دو ریاستی نظریئے کے حل کا تذکرہ کیا تھا۔سالہا سال سے انہوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا دور جاری رکھا جس کی بنا پر اُنہیں بعض فلسطینی عناصر کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔


انہوں نے کہا کہ مذاکراتی دور کے دوران متعدد بار فلسطین اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا لیکن اس کے باوجود جناب عباس نے مذاکرات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے صدر عباس کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو مایوس کن اور اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں