بی بی سی کی ایران کے تاریخی ریکارڈ کو چوری کرواانے کی کوشش ناکام

ایران کی وزارت خفیہ امور کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ بی بی سی نے ایران کے ایجنٹوں کی مدد سے ایک سرکاری عمارت میں موجود ایران کی تاریخی اور ثقافتی دستاویزات کو چوری کروانے کی کوشش کی جسے خفیہ سروس کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے ۔

143226
بی بی سی کی ایران کے تاریخی ریکارڈ کو چوری کرواانے کی کوشش ناکام

ایران کی وزارت خفیہ امور نے بی بی سی پر ایران کے تاریخی اور ثقافتی ریکارڈ کو چوری کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے ۔وزارت کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ بی بی سی نے ایران کے ایجنٹوں کی مدد سے ایک سرکاری عمارت میں موجود ایران کی تاریخی اور ثقافتی دستاویزات کو چوری کرنے کی کوشش کی جسے خفیہ سروس کے اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے ۔ عوام کو اس بارے میں تفصیلی معلومات سے بعد میں آگاہ کیا جائےگا ۔ایران نے اس سے قبل بھی بی بی سی پر چوری کرنے کا الزام لگایا تھا ۔بی بی سی نے فی الحال اس بارے میں کو ئی اعلان جاری نہیں کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں