وزیرمحنت اورسماجی بہبودفاروق چیلک کا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

وزیر محنت اور سماجی بہبود فاروق چیلک نے سوروچ کے علاقے کا جائزلینے کے دائرہ کار میں داعش دہشت گرد تنظیم اور علاقائی قوتوں کے درومیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے اپنے علاقے کو خیر آباد کہنے والے مہاجرین کی ترکی آمد کے مناظر دیکھے

142051
وزیرمحنت اورسماجی بہبودفاروق چیلک کا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ

وزیر محنت اور سماجی بہبود فاروق چیلک نے سوروچ کے علاقے کا جائزلینے کے دائرہ کار میں داعش دہشت گرد تنظیم اور علاقائی قوتوں کے درومیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے اپنے علاقے کو خیر آباد کہنے والے مہاجرین کی ترکی آمد کے مناظر دیکھے۔
جناب چیلک نے اپنے وفد کے ہمراہ کوبانی میں دہشت گرد تنظیم داعش اور کردوں مسلح گرپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے علاقے کو ترک کرنے والے افراد کے ترکی کے سرحدی علاقے یمورتالیک میں قائم کردہ کوراڈی نیشن آفس کا دورہ کیا اور ہنگامی حالات کے دفتر کے حکام سے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے یہاں پر شامی کردوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ترکی شامی باشندوں کی حمایت کو جاری رکھے گا اور ترکی میں پناہ حاصل کرنے والے تمام باشندوں کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے کھانے پینے کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے اور ان کے لیے نئے کیمپ تیار کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے ان پناہ گزینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " آپ کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ہمارے دل بھی آپ لوگوں کے دلوں کی طرح جل رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ کل سے یمورتالیک اور چینگے لی کے مقامات سے بھی پناہ گزینوں کی آمد کے راستے کھول دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو پناہ گزین اپنے ساتھ جانور وغیر لے کر آئے ہیں ان کے جانوروں کا بھی ایک مخصوص علاقے میں خیال رکھا جائے گا اور ان کی خواہش پر ان کی قربانی کرتے ہوئے پناہ گزنیوں میں ان کے گوشت کو تقسیم کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں