شام میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 48 شہری ہلاک

شامی حقوق انسانی کی تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق دو دنوں سے جاری بمباری سے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

129327
شام میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 48 شہری ہلاک

شام میں لڑاکا طیاروں نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی، جس سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔
شامی حقوق انسانی کی تنظیم کے اعلامیہ کے مطابق دو دنوں سے جاری بمباری سے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس ملک میں گزشتہ تین برسوں سے جاری خانہ جنگی میں ایک لاکھ نوے ہزار شہری ہلاک اور لاکھوں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی خود مختار تحقیقاتی کمیشن برائے شام نے شام میں ہلاکتوں کی ایک بڑی تعداد کا اسد کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں