22 فلسطینی شہری اسرائیلی پولیس کی حراست میں

زیر حراست فلسطینیوں پر اسرائیلی شہریوں کے گھروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

127776
22 فلسطینی شہری  اسرائیلی پولیس کی حراست میں

اسرائیلی پولیس نے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطینی شہریوں کو مشرقی القدس میں "پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے " کے دعوے کے ساتھ زیر حراست لیا گیا ہے۔
اس طرح مشرقی القدس میں ماہ جولائی سے ابتک اسرائیل پولیس نے 700 کے قریب فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرتے ہوئے جیل میں بند کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔
دعوے کے مطابق ان فلسطینی بچوں نے یہودیوں کے مکانات اور سیکورٹی قوتوں پر پیٹرول بم پھینکے تھے۔
اسرائیل نے مشرقی القدس پر 1967 میں قبضہ کیا تھا تا ہم اس قبضے کو عالمی برادری نے سرکاری طور پر کبھی بھی قبول نہیں کیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں