عراق میں حکومت بنانے کا عمل اختتام کو پہنچ گیا

عراق میں حکومت بنانے کے ذمہ دار حیدر العبادی آج اپنی سربراہی میں نئی کابینہ کا اعلان کریں گے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے

117501
عراق میں حکومت بنانے کا عمل اختتام کو پہنچ گیا

عراق میں حکومت بنانے کے ذمہ دار حیدر العبادی آج اپنی سربراہی میں نئی کابینہ کا اعلان کریں گے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

عراق کے آئین کی رُو سے حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد 30 دن کے اندر حکومت کا قائم ہونا ضروری ہے۔
عراق کی اسمبلی سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ حیدر العبادی کی سربراہی میں نئی کابینہ کا اعلان آج متوقع اسمبلی کی نشست میں کیا جائے گا اور اعتماد کے ووٹ کے لئے رائے شماری کروائی جائے گی۔
واضح رہے کہ عراق کے سابقہ وزیر اعظم نوری المالکی کی سربراہی میں قانونی حکومت کولیشن نے 30 اپریل کو کروائے گئے عام انتخابات میں 92 نشستیں حاصل کی تھیں۔
تاہم صدر فواد معصوم نے عراق قومی شعیہ اتحاد کی طرف سے امیدوار اور پارلیمنٹ کے نائب سربراہ حیدر العبادی کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں