اسرائیلی جارحیت کے پچاس روز،اکیس سو سے زائد افراد ہلاک

جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے اکیس سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی جبکہ شہدا میں چار سوسے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب صرف چھیاسٹھ اسرائیلی فوجی اور 6 شہری مارے گئے۔

113210
اسرائیلی جارحیت کے پچاس روز،اکیس سو سے زائد افراد ہلاک

اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف حالیہ جنگ پر مجموعی طورپر ڈھائی ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں تاہم اس ان اخراجات میں اسرائیل کا صنعتی و تجارتی نقصان شامل نہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں براہ راست اخراجات کا تخمینہ 9 ارب اسرائیلی شیکل لگایا گیا ہے ۔
واضح رہے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے اکیس سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی جبکہ شہدا میں چار سوسے زائد بچے بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب صرف چھیاسٹھ اسرائیلی فوجی اور 6 شہری مارے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں