امریکہ عراق میں مزید فوجی بھیجے گا

امریکہ کے صدر براک اوباما نے مزید ساڑھے تین سو امریکی فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دیدی ہے جو بغداد میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تعینات دستے میں شامل ہوں گے

112693
امریکہ عراق میں مزید فوجی بھیجے گا

امریکہ کے صدر براک اوباما نے مزید ساڑھے تین سو امریکی فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دیدی ہے جو بغداد میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تعینات دستے میں شامل ہوں گے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ایڈمرل جان کربی کے مطابق ،ان فوجیوں کے عراق پہنچنے کے بعد وہاں قائم امریکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت پر مامور امریکی فوجیوں کی تعداد آٹھ سو بیس ہوجائے گی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ برائے عراق و شام کےخلاف ایک مضبوط علاقائی اتحاد تشکیل دینے کے لیے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی مشرقِ وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔۔
واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کی کی جانب سے یہ بیان داعش کی جانب سے ایک امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو نشر کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں