خوراک کے عالمی ادارے کیطرف سے غزہ کو امداد

اقوام متحدہ سے وابستہ خوراک کے عالمی ادارے نے مصر سے غزہ کو اشیاء خوردونوش بھیجی ہیں ۔فلسطین کی سرحدی چوکیوں کے منتظمین سے حاصل معلومات کیمطابق مصر کیطرف سے اجازت ملنے کے بعد رفاح سرحدی چوکی سے خوراک کے عالمی ادارے کے 1500 ٹن انسانی امداد لے جانے والے 20 ٹریلر کل غزہ پہنچ گئے۔خوراک کے 20 ہزار پیکٹوں میں تیار شدہ کھانے موجود ہیں ۔

112588
خوراک کے عالمی ادارے کیطرف سے غزہ کو امداد


اقوام متحدہ سے وابستہ خوراک کے عالمی ادارے نے مصر سے غزہ کو اشیاء خوردونوش بھیجی ہیں ۔فلسطین کی سرحدی چوکیوں کے منتظمین سے حاصل معلومات کیمطابق مصر کیطرف سے اجازت ملنے کے بعد رفاح سرحدی چوکی سے خوراک کے عالمی ادارے کے 1500 ٹن انسانی امداد لے جانے والے 20 ٹریلر کل غزہ پہنچ گئے۔خوراک کے 20 ہزار پیکٹوں میں تیار شدہ کھانے موجود ہیں ۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید خوردنی اشیاء کوغزہ بھیجا جائے گا ۔خوراک کے عالمی ادارے نے 27 اگست کو بھی رفاح سرحدی چوکی سے غزہ کو 18 ٹرکوں کے ذریعے انسانی امداد پہنچائی گئی تھی۔ غزہ پر پابندیوں کے آغاز 2007 سے لیکر ابتک خوراک کے عالمی ادارے نے پہلی بار رفاح سرحدی چوکی سے امداد بھیجی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں