فلسطینی پارلیمان پر بمباری

غزہ کے علاقے رمال میں واقع فلسطینی پارلیمان پر اسرئیلی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا

103493
فلسطینی پارلیمان پر بمباری

اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینی پارلیمان پر بم بر سا دیئے۔
غزہ کے علاقے رمال میں واقع فلسطینی پارلیمان پر اسرئیلی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اناطو،یہ ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی پارلیمان پر فضائی حملے کیے تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔
یاد رہے کہ سات جولائی سے اب تک اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے نتیجے میں دو ہزار ایک سو پینتیس افراد ہلاک اور دس ہزار نو سو اٹھارہ زخمی ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں