غزہ: پانی کی قلت کا سامنا

امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پانچ ہفتے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد علاقے میں پانی کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے

91801
غزہ: پانی کی قلت کا سامنا

غزہ کی پٹی میں حالیہ اعلان کردہ فائر بندی کے بعد اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔
علاقے میں پانی کی فراہمی کا نظام ویسے ہی خستہ حالت میں تھا جو کہ مزید ابتر ہو چکا ہے۔
امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پانچ ہفتے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد علاقے میں پانی کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
علاقے میں پانی کے ٹینکروں کے سامنے طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں حتی بعض علاقوں میں نکاسی آب کی پائپ لائنیں پھٹ جانے کے باعث گلیوں اور محلوں میں گٹر کا پانی جمع ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کے متاثرہ علاقوں میں بسے سات لاکھ تیس ہزار افراد کے ایک تہائی حصے کو فوری طور پر غذائی امداد کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں