قاہرہ:غزہ میں فائر بندی پر مزید توسیع کا اعلان
فلسطینی مذاکرات کار عظام الاحمد نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں فائر بندی کے موجودہ معاہدے کے ختم ہونے سے دو گھنٹوں قبل اس توسیع کا اعلان کیا
اسرائیل اور حماس فائر بندی میں مزید پانچ دن کی توسیع پر متفق ہو گئے ہیں۔
فلسطینی مذاکرات کار عظام الاحمد نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں فائر بندی کے موجودہ معاہدے کے ختم ہونے سے دو گھنٹوں قبل اس توسیع کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے مابین تین روز کی جنگ بندی کی میعاد گزشتہ شب ختم ہونے جا رہی تھی۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ معاہدہ طے ہونے کے بعد ان کی جانب سے اسرائیل پر کوئی راکٹ نہیں داغا گیا۔
تاہم اس سے قبل اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے علاوہ شمالی اور جنوبی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیلی فضائی بمباری میں مزید 17 افراد شہید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e74e/3b65/5f1d/667127d37c9c6.jpg?time=1718735340)
اسرائیلی فضائی بمباری میں مزید 17 افراد شہید
اسرائیلی آرٹلری یونٹوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں شہر رفح کے مغربی محلوں پر حملے کیے