غزہ:خلاف ورزیوں کی چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے کمیشن کا قیام

عالمی ادارے کے بیان میں بتایا گیا کہ تین ماہرین پر مشتمل یہ کمیشن غزہ آپریشن کے دوران جنگی جرائم کے مبینہ واقعات کی نشاندہی کرے گا

87824
غزہ:خلاف ورزیوں کی چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے کمیشن کا قیام

اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس عالمی ادارے کے بیان میں بتایا گیا کہ تین ماہرین پر مشتمل یہ کمیشن غزہ آپریشن کے دوران جنگی جرائم کے مبینہ واقعات کی نشاندہی کرے گا۔
اس کمیشن کی سربراہی پروفیسر ولیم سکیبس کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں دُودُو دِینے اور لبنانی نژاد برطانوی خاتون وکیل امل الامدین شامل ہیں۔
یہ کمیشن اقوام متحدہ کےسینتالیس رکنی انسانی حقوق کے ادارے کو اگلے سال مارچ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ ماہ غزہ میں شروع کیے جانے والے اسرائیلی آپریشن میں تقریباً انیس سو افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں