غزہ المیہ کے سامنے اقوام متحدہ کی بے حسی

سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی وزیر ٓؑظم کے ساتھ ملاقات میں غزہ کے قتل عام کو نظر انداز کرتے ہوئے حماس کو قصور وار ٹہرایا ہے

67749
غزہ المیہ کے سامنے اقوام متحدہ کی بے حسی

اقوام متحدہ دنیا بھر کی نظروں کے سامنے ہونے والے غزہ قتل عام پر بے حسی کا مظاہرہ کرتا چلا آرہا ہے۔
اسرائیل تشریف لے جانے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کل وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد غزہ کے قتل عام کو نظرِ انداز کرتے ہوئے حماس کی مذمت کی۔
ہم حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہیں کہنے والے بان نے "ہلاکتوں کی بنا پر " اسرائیلی عوام سے تعزیت بھی کی۔
بان نے اس موقع پر منعقدہ مشترکہ پریس کانفرس میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے دفاعی حق کے معاملے میں اتفاق کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے فلسطینی رہنما سے بھی ملاقات کی ہے اور دونوں فریقین کو ایک ہی پیغام دیا ہے، کہ اس تنازعے میں متعدد فلسطینی اور اسرائیلی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، لہذا جنگ کا سدباب کرتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر حماس کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "عالمی برادری کو فائر بندی کی تجویز کو قبول نہ کرنے والی اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث حماس کو ذمہ دار ٹہرایا جانا چاہیے۔"
انہوں نے "اسرائیل اپنے تحفظ کی خاطر ہر ممکنہ اقدامات کرے گا" کہتے ہوئے حملوں کے جاری رہنے کی طرف اشارہ بھی دیا ہے۔
دریں اثناء حماس کے سرکاری ترجمان ابو زہری نے اطلاع دی ہے کہ حماس کی پیشکش پر غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کو قبول کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اس خواہش کو اسرائیلی وزیر اعظم نتن یا ہو نے مسترد کر دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں