ترکی غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کرے گا

غزہ میں فائر بندی کے قیام کے بعد اسرائیلی حملوں کی تباہ کاریوں کو دور کرنے میں ترکی ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گا

65948
ترکی غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کرے گا

اسرائیل غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے تو ترکی ، فلسطین کے لیے اوپر تلے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
فلسطین کے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور عمارتوں کی از سر نو تعمیر میں ترکی خدمات فراہم کرے گا۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترکی بھر میں عمل درآمد کردہ " برادر بلدیہ" منصوبے کا اطلاق فلسطین میں بھی کیا جائیگا۔
ترکی یہ کام فائر بندی کے قیام کے بعد سرا نجام دے گا۔
تباہ کیے گئے بنیادی ڈھانچے، نا قابل استعمال ہونے والے سرکاری دفاتر کی تعمیر ِ نو کے لیے استنبول، انقرہ اور قونیا کی طرح کے ترکی کے میٹرو پولیٹن شہروں کی بلدیات کے امکانات کو بروئے کار لایا جائیگا۔
دریں اثناء وزارت عظمی سے منسلک آفات و ہنگامی حالات کے ادارے نے غزہ کو ڈیڑہ ملین ڈالر کی ادویات اور طبی امدادی سامان مہیا کیا ہے۔
اسی طرح غذائی امداد بھی اسی ادارے کی سر پرستی میں آئندہ کے ایام میں علاقے تک پہنچائی جائیگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں