بانکی مون کی قطر کے امیر اور صدر محمود عباس کیساتھ ملاقات

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے غزہ میں اسرائیل کیطرف سے بے شمار فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے فوری طور پر فائز بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

65622
 بانکی مون  کی  قطر کے امیر اور صدر محمود عباس کیساتھ ملاقات


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے غزہ میں اسرائیل کیطرف سے بے شمار فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے فوری طور پر فائز بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔
انھوں نے مشرق وسطی کے دورے کے دوران قطر میں بیان دیتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بہمانہ حملے قرار دیا ۔ انھوں نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد اور فلسطین کے صدر محمود عباس کیساتھ ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئےانھوں نے اسرائیل سے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے اور عالمی قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ۔دریں اثناء قطر کے وزیر خارجہ خالد ال عطیے نے بھی اسرائیلی حملوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنی مرضی سے حملے شروع کرنے اور ختم کرنے کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جانا چاہئیے ۔ ادھر،امریکہ نے قطر سے فائر بندی کے لیے حماس پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اسرائیل قطر کی ثالث کے کردار کی ادائیگی کیخلاف ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں