اسرائیلی بربریت کا بارہواں روز، ہلاکتیں تین سوسے تجاوز کر گئیں

اسرائیلی دستوں نے غزہ میں مسجد کےقریب فضائی حملہ کیا جس میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ مسلسل 12 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 307 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

63982
اسرائیلی بربریت کا بارہواں روز، ہلاکتیں تین سوسے تجاوز کر گئیں

اسرائیلی دستوں نے غزہ میں مسجد کےقریب فضائی حملہ کیا جس میں مزید 11 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ مسلسل 12 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 307 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج اسرائیل اورفلسطین کا دورہ کریں گے اور فریقین کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔
دو سری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہوکی منظوری کے بعد اسرائیلی فوج نے فضائی کارروائی کے ساتھ غزہ پر مختلف اطراف سے بری کاروائی بھی کی ہے جب کہ مزید 18 ہزار فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
فلسطینی مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کرنے والے اسرائیل کا کہنا ہے وہ یہ کاروائی اپنےشہریوں کومحفوظ بنانے کے لئے کر رہا ہے کیونکہ حماس کے راکٹ حملے اب اس کےلئے مسلسل خطرہ ہیں۔ دوسری طرف حماس نے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیاہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے تاہم انھوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ حملوں میں فلسطینی بچوں کو نشانہ بنانے سے گزیر کیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں