اسرائیلی فوج بے دردی سے فلسطینیوں کا قتل کر رہی ہے

اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 166 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1200 افراد زخمی ہوئے ہیں

128876
اسرائیلی فوج بے دردی سے فلسطینیوں کا قتل کر رہی ہے

اسرائیل فوج غزہ میں قتل ِ عام کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 166 تک جا پہنچی ہے تو زخمیوں کی تعدا د ایک ہزار 120 تک ہو گئی ہے۔جن میں 33 بچے اور 16 خواتین بھی شامل ہیں۔
اسی طرح فوج نے مختصر دورانیے کا بری آپریشن بھی کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ"یہ فوجی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی ہم نہیں جانتے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ طویل مدت تک جاری رہ سکتی ہیں۔
30 ہزار ریزرو فوجیوں کو ڈیوٹی پر طلب کرنے والے اسرائیل نے غزہ کی سرحدوں پر بھاری تعداد میں ٹینک اور فوجی جمع کر رکھے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دونوں فریقین کو فائر بندی کی اپیل کرنے والے ایک اعلامیہ کو متفقہ طور پر قبول کر لیا ہے۔تا ہم یہ اعلامیہ کسی قسم کی پابندیوں کا اطلاق نہیں کرتا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں