عراق میں حکومت تشکیل دینے کی کوششیں ناکام

عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد پارٹیوں کے درمیان عدم مفاہمت کیوجہ سے حکومت کو ابھی تک تشکیل نہیں دیا جا سکا ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ نے صدر ،وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکرکو منتخب کرنے کے لیے جو اجلاس منعقد کیا تھا وہ نتیجہ حاصل کیے بغیر ختم ہو گیا ۔

128990
 عراق میں حکومت تشکیل دینے کی کوششیں ناکام


عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد پارٹیوں کے درمیان عدم مفاہمت کیوجہ سے حکومت کو ابھی تک تشکیل نہیں دیا جا سکا ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ نے صدر ،وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکرکو منتخب کرنے کے لیے جو اجلاس منعقد کیا تھا وہ نتیجہ حاصل کیے بغیر ختم ہو گیا ۔ اب منگل کے روز دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔عراق میں 2003 میں ملک کے تین نسلی گروپوں کے درمیان یہ معاہدہ طے ہوا تھا کہ صدر کو کردی،وزیر اعظم کو شعیہ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو سنی گروپ سے منتخب کیا جائے گا ۔
دریں اثناء بغداد میں طوائف گھر کے طور پر استعمال کی جانے والی ایک عمارت پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 خواتین سمیت 34 افراد ہلاک اور کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں