لبنان کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت

لبنان کے اعلیٰ حکام نے اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر فائر بندی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس کو ٹیلی فون کرنے والے لبنان کے صدر مشل سیلمان نے لبنا ن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کی مذمت کی ہے

127707
لبنان کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت

لبنان نے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
لبنان کے اعلیٰ حکام نے اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر فائر بندی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس کو ٹیلی فون کرنے والے لبنان کے صدر مشل سیلمان نے لبنا ن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العرابی کو بھی انہوں نے ٹیلی فون کرتے ہوئے عرب لیگ کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرنے اور فوری طور پر فائر بندی قائم کرنے کےلیے پانی کوششیں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
لبنان کے صدر مشل سیلمان نے لبنان کے جنوب سے اسرائیل کے شمال میں پھینکے جانے والے تین راکٹوں سے متعلق بیان کے بارے میں کہا ہے کہ لباشن کی سرزمین کو راکٹ داغنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لبنان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نبی بیری نے اپنے تحریر بیان میں کہا ہے کہ " ہم فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں"۔ انہوں نے عرب ممالک کے بنیادی مسئےی فلسطین کے بارے میں یک جہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان قائم ہونے والے اتحاد کو بھی زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
لبنان کی سیاسی جماعت لباںن قوت پارٹی کے سربراہ سمیر جا عجا نے بھی صدر عباس کو ٹیلی فون کرتے ہوئے غزہ میں حملوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ہیں۔
جا عجا نے کہا ہے کہ ضمیر کی آواز پر کان دھرنے والے انسانوں کو اس انسانی المیے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں