مصر میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

مصر کے نیل ڈیلٹا کے الشرقیہ کے علاقے میں فوجی انقلاب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں

119300
مصر میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

مصر میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مصر کے نیل ڈیلٹا کے الشرقیہ کے علاقے میں فوجی انقلاب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
التراس یونین گروپ کے اراکین نے الشرقیہ کے شہر رمضان میں تین جولائی فوجی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اس موقع پر پولیس کی گاڑیوں پر آتش گیر مادہ پھینکتے ہوئے ان کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران ہونے والی جھرپوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے انسو گیس کا استعمال کیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں