شام: اسد نواز فوج کی کاروائیاں جاری درجنوں افراد ہلاک
شام میں بشار الاسد کی حامی فوج نے مخالفین کے زیر قبضہ علاقوں پر بھاری اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا جس سے سینتیس افراد ہلاک ہو گئے
شام میں بشار الاسد کی حامی فوج نے مخالفین کے زیر قبضہ علاقوں پر بھاری اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا جس سے سینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔
شمای حقوقِ انسانی کی تنظیم کے مطابق ، اسد نواز قوتوں نے مخالفین کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی اور بری کاروائی کی ۔
اس اثنا میں شامی رابطہ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ شامی فوج سے وابستہ ایک ہیلی کاپٹر نے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول سعار نامی محلےمیں واقع ایک پل پر بیرل بم برسائے جس پل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ لڑاکا طیاروں نے حلب کے دیگر قصبوں پر بمباری بھی کی ہے ۔
شام کی سرکاری خبر ایجنسی سانا کے مطابق ، حفاظتی دستوں نے ملک بھی میں جاری اپنی کاروائیوں کے نتیجے میں متعدد مسلح گروہوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
اسرائیل نے جمعہ 20 ستمبر کی صبح سے غزہ کی پٹی پر کئی فضائی حملے کیے
شمالی عراق کے علاقوں گارہ، حاکرک اور قندیل میں مجموعی طور پر 17 دہشت غیر فعال
17 اور 18 ستمبر کو عراق کے شمال میں فضائی کارروائیاں کی گئیں