مصر، 183 افراد کی سزائے موت کی منظوری

مصری مفتی کے دفتر نے 683 قیدیوں میں سے 183 کی پھانسی کی سزا کی توثیق کر دی ہے تو چار کو عمر قید صادر کی ہے

102367
مصر، 183 افراد کی سزائے موت کی منظوری

مصر میں "تشدد آمیز واقعات پر اُکسانے اور پولیس تھانوں پر حملے" کے الزامات کے ساتھ مقدمہ چلائے جانے والے اخوان المسلمین کے 183 ارکان کہ جن میں اس تنظیم کی رہبری کونسل کے سربراہ محمد بدیع بھی شامل ہیں کی سزائے موت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
عدالتی ذرائعوں سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منیا فوجداری عدالت نے شدت پر اکسانے اور پولیس چوکیوں پر حملوں کے الزامات عائد ہونے والے 683 افراد میں سے 183 کی سزاؤں کی منظوری دے دی ہے۔ اسی دوران دو خواتین سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا صادر کی گئی ہے تو باقی ماندہ 496 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
مصری قوانین کی رو سے سزائے موت کی فائلوں کو عدالتی فیصلے کے بعد مصری مفتی کے دفتر کو منتقل کیا جاتا ہے ۔ مفتی کے مشورے اور رائے کا حاصل کرنے کے بعد یہ فائلیں عدالت کو لوٹا دی جاتی ہیں۔اس مرحلے کے بعد عدالت اپنا قطعی فیصلہ صادر کرتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں