عراق کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ دارمالکی حکومت ہے:بارزانی

شمالی عراق کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر اعظم نیچیروان بارزانی نے ملک میں امن وامان کے قیام میں ناکامی پر وزیر اعظم نوری المالکی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے

100780
عراق کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ دارمالکی حکومت ہے:بارزانی

شمالی عراق کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر اعظم نیچیروان بارزانی نے ملک میں امن وامان کے قیام میں ناکامی پر وزیر اعظم نوری المالکی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
بارزانی نے مزید کہا کہ بغداد حکومت کی غلط پالیسیوں کی نتیجے میں کُرد، عرب، اہل سنت مکتب فکر اور دیگر لوگوں کا نوری المالکی پر اعتماد ختم چکا ہے اور انہیں اب مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ وزیر اعظم نوری المالکی کا اقتدار چھوڑنا ہے ورنہ ملک کو متحد نہیں رکھا جا سکتا ہے اس لیے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ موجودہ ختم ہوتے نوری المالکی عہدہ چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ موصل اور دوسرے شہروں پر دولت اسلامیہ عراق وشام داعش جیسے شدت پسند گروپوں کے قبضے کے بعد ملک کئی حصوں میں ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے اور حکومت کے پاس ملک کو بچانے کی صلاحیت نہیں ہے۔
بارزانی نے ملک میں امن وامان کی موجودہ صورت حال کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری نوری المالکی سرکار پر عائد کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں