روحانی، بیس جولائی تک مغربی ممالک کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے

ایرانی صدر نے 16 جون کو ایران اور چھ مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام مذاکرات سے قبل اہم بیانات جاری کیے ہیں

94878
روحانی، بیس جولائی تک مغربی ممالک کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے بین الاقوامی پابندیوں کا موجب بننے والے جوہری پروگرام کے حوالے سے مغربی ممالک کے ساتھ 20 جولائی تک کسی نتیجے تک پہنچنے کا احتمال قوی ہے۔
ایران اور اقوام متحدہ کے پانچ مستقل رکن سمیت جرمنی کے درمیان جوہری مذاکرات کے سلسلے کا چھٹا راؤنڈ 16 جون کو منعقد ہو گا۔
ان مذاکرات سے پیشتر صدر ایران روحانی نے اس موضوع کے حوالے سے بیانات جاری کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک پر پابندیوں کے بارے میں تنازعات کو 20 جولائی تک دور کیا جانا محتمل ہے، جبکہ دیگر مسائل کو نیک نیتی اور ہم آہنگی کے قیام کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر اس تاریخ تک کسی معاہدے تک نہ پہنچا جا سکا تو پھر صورتحال ماضی سے بھی کہیں زیادہ ابتر بن جائیگی۔
ایران اور چھ مغربی طاقتوں کے درمیان تنازعات میں ایران کی یورینیم کی افزودگی کی کاروائیاں سر فہرست آتی ہیں۔
ایران اس ضمن میں تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چھ ماہ کی اضافی مدت کی ضرورت ہو سکنے کا دفاع کر رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں